ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی اقلیتی مورچہ کی تشکیل

بی جے پی اقلیتی مورچہ کی تشکیل

Wed, 22 Jun 2016 11:39:47  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔21؍جون(سیاست نیوز) بی جے پی ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر وسابق رکن کونسل عبدالعظیم نے اقلیتی مورچہ کے نئے عہدیداروں کا تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ہیں جس کے تحت نائب صدور کے طور پر کینڈی شانتا کمار ، کوپل کے سید علی، منگلور کے رحیم اچل، داونگیرے کی شامیر عالم خان، بلاری کے نور باشاہ، بنگلور کے نذیر احمد شامل ہیں۔ جبکہ سکریٹریوں کے طور پر بنگلور کے سید سلام ، دھارواڑ کے امتیاز ملا، باگلکوٹ کے محمد رفیق پیر زادے ، شیموگہ کے عبدالرحمن قریشی ، کورگ کے جاکم روڈیگرس ،اور کولار کے جاوید پاشاہ شامل ہیں۔ خازن کے طور پر مزمل احمد بابو اور آفس سکریٹری کے طور پر مبینہ بیگم کا تقرر کیاگیا ہے۔ 
مجھے وزارت سے بے دخل کرنے کیلئے کھرگے ذمہ دار


Share: